فرانس( خبر نگار)صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس زاہد اقبال ہاشمی نے قائد حزب اختلاف قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر خواجہ فاروق احمد کی خالہ زاد ہمشیرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ موت اٹل حقیقت ہے ہر کسی نے اس فانی دنیا سے کوچ کر جانا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ مرحومہ کی کامل بخشش ومغفرت فرمائے اور خواجہ فاروق احمد سمیت جملہ پسماندگان کو صبر جمیل پر اجر عظیم عطا کرے آمین ثمہ آمین