سعودی وفد کا حالیہ دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں : ناصر حبیب

ریاض ( راجہ نوید الرحمن ) سعودی عرب کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت مرکزی چیئرمین پاک سعودی فرینڈ شپ فورم ناصر حبیب نے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی بزنس فورم کے وفد کا حالیہ دورہ پاکستان مملکت خداداد کے لیے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ سعودی بزنس فورم کی آمد پاک سعودی تجارتی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے پاک سعودی فرینڈ شپ فورم وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی سر پرستی میں اعلی سطحی سعودی حکومتی وفد کے حالیہ دورے کا خیر مقدم کرتے ہیں ان شاء اللہ پاکستانی معیشت کیلئے اس دورے کے مثبت اور فائدہ مند نتیجے حاصل ہونگے سعودی عرب نے پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے ایک مضبوط چٹان کا کردار ادا کیا ہے ناصر حبیب نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کا مقصد سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ تاریخی اور ثقافتی برادرانہ تعلقات کو ترقی پر مرکوز شراکت داری میں تبدیل کرنا ہے سعودی عرب ایسا ملک ہے جو پاکستان کا شروع دن سے ہمدرد رہا ہے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کیلئے پیش پیش رہا ہے اب بھی سعودی عرب اپنی روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہے یہ جذبہ دوستی کی دنیا میں ایک بہترین اور قابل تقلید مثال ہے ناصر حبیب کا مزید کہنا تھا کہ پاک سعودی دو طرفہ تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ چکے ہیں دو طرفہ تعاون تجارت سے بڑھکر دفاع ، تعلیم ، زراعت اور ثقافت تک پھیلا گے ہیں جس سے ہماری قوموں کے درمیان علم ، ہنر ، مہارت کا تبادلہ ، جدت ، ترقی کو فروغ دے گا سعودی بزنس فورم وفد کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہونا اس بات کی نشاندہی کر رہا ہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک پاکستان پر اپنے اعتماد اور بھروسے کا اظہار کر رہے ہیں جو کہ پاکستان کی معیشت کے لیے مژدہ جانفرا ہے ہم سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے احسان مند ہیں کہ وہ پاکستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ، ناصر حبیب نے کہا کہ موجودہ سعودی قیادت کی پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان شاء اللہ دونوں ملکوں کی سرمایہ کاری سے پاک سعودی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو گی سعودی عرب میں پاکستانی اپنے اعلی اخلاق اور مثالی کردار سے پاکستان کا وقار بلند کریں گے

Comments (0)
Add Comment