ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن سلیکشن کمیٹی کا سعودی نیشنل گیمز 2024 کے لیے 2 ٹیموں کا اعلان

ریاض( راجہ نوید الرحمن ) ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن ( آر سی اے) سلیکشن کمیٹی نے سعودی نیشنل گیمز 2024 کے لیے اپنی 2 ٹیموں کا اعلان کیا جو سعودی وزارت کھیل, سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن (ایس اے سی ایف) اور سپورٹس فورآل کے تعاون سے 9 اکتوبر 2024 سے نادی ریاض اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے سعودی گیمز میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ان کی شاندار کارکردگی فٹنس کی بنیاد پر سلیکٹ کیا گیا ہے سعودی گیمز کے لیے ٹیم میں اور آفیشلز ۔(سعودی گیمز ٹیم گرین). محمد ندیم بابر کیپٹن ، ناصر عباسی وائس کیپٹن ، عثمان خالد عبدالوہاب ، فیصل خان ، سمیع اللہ عبداللہ ، محمد فاروق ، شازیب حسین ، مظفر مجید ، افتخار علی ، عاصم سلیم ، شاہ فیصل ،عثمان خادم ، عباس الندوی ، جبکہ ٹیم آفیشلز میں عظیم الدین (کوچ) فرحان خیری (مینیجر)(سعودی گیمز ٹیم بلوز ) عبدالوحید کیپٹنشیر افگن جدون وائس کیپٹن ،کاشف صدیق عبد السلام ، تیمور خان ، وقار الہدیٰ ، سید واصف، اشفاق قادر ،ارشاد مبشر ، محمد رمضان ، اشفاق بھٹ ، حسیب رفیق ، عدنان احمد ، رضا الفردان ، ٹیم آفیشلز عاطف امین (کوچ) مدثر بابا (مینیجر) شامل ہیں

Comments (0)
Add Comment