+پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وجہ کیا ہے جو پانی کو گدلا کیا جارہا ہے؟
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بلاول نے میرے قائد کیلئے جو کہا اس کو مسترد کرتے ہوئے اسکی مذمت کرتا ہوں، بانی پی ٹی آئی آج بھی اپنی ایک ایک بات پر کھڑے ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ مجھے بلاول بھٹو کو دیکھ کر 1958 کی وہ تصویر یاد آگئی، اس تصویر میں بلاول کے نانا ذوالفقار علی بھٹو میرے دادا ایوب خان سے حلف لے رہے تھے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آڈیٹر جنرل نے جو آڈٹ کیا ہے اس کے مطابق وزارت دفاع میں 566 ارب روپے کی بےضابطگیاں ہیں، احتساب کرنا ہے تو سب کا کریں ،احتساب سب کا ہونا چاہیے۔
عمر ایوب نے کہا کہ ہم علی امین کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی جا رہی ہے، اگر صرف شفاف الیکشن ہوتا تو اصل مینڈیٹ کے حامل لوگ ایوان میں آتے۔