جنرل ساحر شمشاد کی دورہ چین کے دوران اہم ملاقاتیں، آئی ایس پی آر
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا چین کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے چین میں وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقات کی۔
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی چیف آف جوائنٹس اسٹاف ڈپارٹمنٹ جنرل لیوز ینلی سے بھی ملاقات ہوئی۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بیجنگ ژیانگ شان فورم میں علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار پر گفتگو کی۔
ملاقاتوں کے دوران پاک چین تاریخی اور گہرے تعلقات کو سراہا گیا جبکہ دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون اور دفاعی تعلقات میں حوصلہ افزا ترقی کا اعتراف کیا گیا۔
چینی قیادت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کےلیے بلا رکاوٹ تعاون کی دوبارہ تصدیق کردی۔